وانگ ای کی خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل اور بحرین کے وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقات

2022-01-12 10:47:02
شیئر:

وانگ ای کی  خلیجی تعاون کونسل  کے سیکرٹری جنرل اور بحرین کے وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقات_fororder_1新闻

11 جنوری کو چین کے  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کے جنوبی شہر ووشی میں خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نائف بن فلاح الحجراف سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور جی سی سی دونوں استحکام کی اہم قوتیں ہیں۔دنیا میں آنے والی بڑی  تبدیلیوں اور وبا کے اثرات سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ہمیں علاقائی امن و استحکام کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
ڈاکٹرنائف نے کہا کہ چین جی سی سی کا ایک اہم سٹریٹجک پارٹنر اور سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ جی سی سی بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے اہم اثر و رسوخ اور مثبت کردار کو سراہتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کے بارے میں توقعات سے بھرپور ہے۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور جی سی سی کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کے لیے حالات تیار ہیں ۔ دونوں نے جلد از جلد چوتھے چین-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ منعقد کرنے  اور مشترکہ طور پر اگلے تین سالوں کے لیے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے اور اس پر دستخط کرنے اور  چین جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ۔
اسی دن وانگ ای نے ووشی میں بحرین کے وزیر خارجہ  عبدال لطیف زائینی کے ساتھ بات چیت کی۔
زائینی نے کہا کہ بحرین انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی بنانے کی مخالفت کرتا ہے، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی میں چین کی حمایت کرتا ہے، اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے لیے چین کے پانچ نکاتی تجاویز کو سراہتا ہے۔