آئی او سی بیجنگ سرمائی اولمپکس پر کووڈ۱۹ کے اثرات سے پریشان نہیں ہے، آئی او سی اہلکار

2022-01-13 10:12:38
شیئر:

آئی او سی بیجنگ سرمائی اولمپکس پر کووڈ۱۹  کے اثرات سے پریشان  نہیں ہے، آئی او سی   اہلکار_fororder_444

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اولمپکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پیئر ڈوکری نے 12 تاریخ کو میڈیا کو بتایا کہ اگرچہ حال ہی میں تھیان جن میں اومیکرون کی  وبا سامنے آئی ہے لیکن بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اس بات سے پریشان نہیں ہے کہ اس سے بیجنگ  سرمائی اولمپکس  پر اثر پڑے گا۔ ڈو کری نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں کلوزڈ لوپ مینجمنٹ کو نافذ کیا جائے گا، اور کلوزڈ لوپ میں تمام سرمائی اولمپکس کے شرکاء کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہوگا اور اس دوران ان کی اچھی طرح دیکھ بھال اور  حفاظت کی جائے گی۔
ڈو کری اب بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ نے انہیں بہت اچھا تاثر دیا  ہےاور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریاں منصوبہ بندی کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کلوزڈ لوپ مینجمنٹ  سے بہت متاثر ہوئے ہیں، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایک ضروری اقدام ہے۔