300 ملین لوگوں کے برف کے کھیلوں میں حصہ لینے کا ہدف مکمل ہو گیا ہے،،بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی

2022-01-13 11:36:59
شیئر:

300 ملین لوگوں کے  برف کے کھیلوں میں حصہ لینے کا ہدف مکمل ہو  گیا ہے،،بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی_fororder_99

13 جنوری کی صبح بیجنگ میں منعقدہ ایک  پریس کانفرنس میں، بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے  منصوبہ بندی کے شعبے کے ڈائریکٹر لی سین نے بتایا کہ چین میں برف کے کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینا اولمپکس کی میزبانی کرنے کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ حالیہ برسوں میں سرمائی اولمپکس کی تیاری کے ساتھ ساتھ ، چین میں  برف کے کھیلوں نے تیزی سے ترقی کی ہے اور برف کے کھیلوں میں حصہ لینے والوں کی تعداد 346 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ 2020 کے آخر تک، ملک میں 654 معیاری آئس رِنگ اور 803 انڈور اور آؤٹ ڈور سکی ریزورٹس ہو چکے تھے  اور ان سہولیات کی مدد سے 300 ملین لوگوں کے برف کے کھیلوں میں حصہ لینے کا ہدف ایک حقیقت بن گیا ہے۔