اولمپکس عالمی امن کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انتونیو گوتریز

2022-01-14 14:49:09
شیئر:

اولمپکس عالمی امن کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انتونیو گوتریز_fororder_img_9601b1e46c6d53b07499e44c29c24b8099f0

تیرہ جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اولمپک گیمز  کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ اولمپک گیمز عالمی امن کو فروغ دے سکتے ہیں۔انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے چین آئیں گے۔ اسی دن نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انتونیو گوتریز نے کہا  کہ اولمپک گیمز ایک بڑا ایونٹ ہے۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور عالمی امن کو فروغ دینے میں کھیلوں کا اہم کردار  ہے۔  

اس حوالے سے  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے 14 تاریخ  کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی چین آمد کا خیرمقدم کرتا ہے۔ حال ہی میں، بین الاقوامی تنظیموں بشمول اقوام متحدہ، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، اور دنیا کے کئی ممالک کی ممتاز شخصیات نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے اپنی حمایت اور توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کی ہے اور بین الاقوامی برادری کی" مستقبل کے لیے ایک ساتھ " کی مشترکہ خواہش کا مکمل اظہار کیا ہے۔   بیجنگ سرمائی اولمپک ایونٹ کا پردہ اٹھنے والا ہے۔چین  تمام فریقوں کے ساتھ مل کر "مزید اتحاد" کے اولمپک جذبے پر عمل کرنے اور دنیا کے سامنے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔