چین اور عمان کے وزرائےخارجہ کی ملاقات

2022-01-14 16:06:33
شیئر:

چین اور عمان کے وزرائےخارجہ  کی ملاقات_fororder_143a12dca7694684800c4604ba9b3aae

چودہ جنوری  کو چین  کے وزیر خارجہ وانگ ای نے صوبہ جیانگ سو کے شہر وو شی میں عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البسیدی سے ملاقات کی اور کہا کہ چین اور عمان ،ترقی پذیر ممالک اور نئی ابھرتی معیشتیں ہیں اور فریقین کو مل کر اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیئے۔
فریقین نے آئل اور گیس وسائل کی دریافت،سازو سامان کی تیاری،صنعتی پارکس،فائیو جی ٹیلی مواصلات اور بجلی سمیت  دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے،نئی توانائی اور قابل تجدید توانائی میں تعاون اور تھرڈ پارٹی تعاون کو فروغ دینے اور انسداد وبا کے تعاون کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔اس کے علاوہ  چین اور خلیج تعاون کونسل کے تعاون ،ایران کےجوہری معاملے ،مشرق وسطی اور یمن کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمان کے وزیر خارجہ نے چین-خلیجی ممالک کی آزاد تجارتی زون کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے کی حمایت کی۔