امریکہ میں سی ایم جی کی بیجنگ سرمائی اولمپکس سے متعلق سرگرمی، چینی وزارتِ خارجہ کی تعریف

2022-01-14 19:36:33
شیئر:

امریکہ میں سی ایم جی کی بیجنگ سرمائی اولمپکس سے متعلق  سرگرمی، چینی وزارتِ خارجہ کی تعریف_fororder_c044960f770a44e5950a8169df073071

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن  نے چودہ تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں سی ایم جی کی جانب سے امریکہ میں بیجنگ سرمائی اولمپکس سے متعلق کی جانے والی سرگرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ایک شاندار اولمپک ایونٹ کے لیے تیار ہے۔
دس جنوری کو سی ایم جی نے واشنگٹن میں بیجنگ سرمائی اولمپکس سے متعلق ایک سرگرمی کا اہتمام کیا تھا جس میں متعدد امریکیوں نے اولمپکس کے لیے اپنی توقعات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس حوالے سے وانگ وین بن نے کہا کہ اس سرگرمی کی کامیابی اس امر کی مظہر ہے کہ  بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور آئس اینڈ سنو گیمز کے شائقین کے لیے ایک شاندار ایونٹ ہے۔