ٹونگا آتش فشاں کا معاملہ، چین بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاتےہوئےمدد فراہم کرنے کو تیار ہے، چینی وزارتِ خارجہ

2022-01-17 10:02:36
شیئر:

ٹونگا آتش فشاں کا معاملہ،  چین بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاتےہوئےمدد فراہم کرنے کو  تیار ہے،  چینی وزارتِ خارجہ_fororder_src=http___n.sinaimg.cn_sinakd20220117s_400_w1280h720_20220117_43b4-23e8b4043114b549054e34da49042b17&refer=http___n.sinaimg

16 جنوری کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے  ٹونگا جزیرے کے قریب زیرِ سمندر آتش فشاں پھٹنے سے متعلق کہا کہ چین کی آتش فشاں کے پھٹنے ، سونامی، آتش فشاں کی راکھ اور دیگر آفات پرمکمل توجہ ہے اور ٹونگا کی درخواست پر وہ اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار  لاتے  ہوئے مدد فراہم کرنے کو  تیار ہے۔
 وانگ وین بن نے کہا کہ ٹونگا میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا اور چینی شہریوں کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ،تاحال چینی شہریوں کے حوالے سے کسی  جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چین اور ٹونگا جامع اسٹریٹجک  شراکت دار ہیں۔ چین ٹونگا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہےاور ٹونگا کی درخواست پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔