سپرنگ فیسٹیول ٹرانسپورٹ کا آغاز ، 1.18 بلین مسافر متوقع

2022-01-17 10:37:44
شیئر:

سپرنگ فیسٹیول ٹرانسپورٹ کا آغاز ، 1.18 بلین مسافر متوقع_fororder_src=http___wx3.sinaimg.cn_large_002TLsr9ly8gygerv7xifj61hc0u0k4g02&refer=http___wx3.sinaimg

17جنوری کو باضابطہ طور پر سپرنگ فیسٹیول ٹرانسپورٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔چین کےمحکمہ ٹرانسپورٹ کے اندازے کے مطابق  اس سال جشن  بہار کے  دوران مسافروں کی تعداد وبا سے پہلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہے گی تاہم اس میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس سال جشن بہار کے دوران ملک بھر میں 1.18 بلین مسافر سفر کریں گے، یعنی یومیہ اوسطاً 29.5 ملین مسافر ہوں گے، یہ تعداد  2021 کے مقابلے میں  35.6 فیصد زیادہ ہے۔
جشنِ بہار کے موقع پر ،
چین کی سب سے بڑی سالانہ سفری سرگرمی دیکھنے کو ملتی ہے ،اس سال یہ سرگرمی  17 جنوری  سے 25 فروری تک جاری رہے گی۔ان چالیس دنوں میں لاتعداد  چینی افراد اپنے خاندانوں سے ملنے کے لیے سفر کریں گے۔