یوان مینگ باغ

2017-11-15 14:53:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یوان مینگ باغ

یوان مینگ باغ

چھینگ شاہی خاندان کے دور میں تعمیر کیا گیا  شاہی باغ یعنی یوان مینگ باغ  چین کے شاہی باغات کا موتی کہلا تا ہے جس کی تعمیر میں چینی اور مغربی طرز تعمیر   شامل کئے گئے ہیں۔یہ چین کی تاریخ میں سب سے مشہور شاہی باغ ہے۔ تاہم اٹھارہ سو ساٹھ میں  برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ فوج نے چین کے خلاف جارحانہ جنگ میں اس باغ کو  آگ لگا کر تباہ کر دیا۔اس وقت صرف کھنڈرات ہی محفوظ ہیں۔

یوان مینگ باغ بیجنگ کے شمال مغربی نواح میں واقع ہے  جو تین سو سینتالیس ہیکٹرز  کے رقبے پر محیط ہے۔اس کی تعمیر اور باغبانی   کا انداز اتنا  پرکشش اور شاندار  ہے کہ اس کی شہرت نہ صرف چین بلکہ  یورپ تک  پھیلی ہوئی ہے۔کہا جا سکتا ہے کہ اٹھارہویں صدی میں یورپ میں قدرتی باغبانی  کی ترقی پر یوان مینگ باغ کے بڑے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔


شیئر

Related stories