مقبرے

2017-12-05 13:30:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


مقبروں کا   فن تعمیر چین کی روایتی تعمیراتی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔چینی لوگوں کو یقین ہے کہ موت کے بعد انسان کی روح زندہ رہتی ہے۔ اس لئے مقبرے کی تعمیر کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔اور خاص طور پر بادشاہوں کے مقبروں کی تعمیر میں مصوری، خطاطی ، کندہ کاری سمیت مختلف روایتی چینی فنون لطیفہ کےعناصر شامل کئے گئے ہیں  ۔

یہ  مقبرے    عام طور پر  پہاڑوں کے دامن میں تعمیر کئے گئے ہیں۔مقبروں کے چاروں اطراف دیواریں ہیں اور چار کونوں پر  مینار نما  عمارتیں  موجود ہیں۔

 

چھین شاہی خاندان کے شاہی مقبرے

دو ہزار سال قبل چین میں چھین شاہی خاندان کی حکمرانی تھی۔ چھین شاہی خاندان کے پہلے بادشاہ  چھین شی ہوان کا مقبرہ مغربی چین کے شہر شی  آن کے نواح میں موجود ہے۔اسی مقبرے سے مٹی اور پتھروں سے بنے ہوئے فوجیوں اور گھوڑوں کے مجسمے  دریافت کئے گئے ہیں جن کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ کہا جاتا ہے اور انیس سو ستاسی میں اسے دنیا کے ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

شی آن کے نواح میں چھین شاہی خاندان کے مقبروں کے علاوہ  ہان شاہی خاندان کے گیارہ اور تھان شاہی خاندان کے اٹھارہ بادشاہوں کے مقبرے بھی موجود ہیں جن میں بڑی تعداد میں آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں ۔

 

مینگ اور چھینگ شاہی خاندانوں کے شاہی مقبرے

مینگ اور چھینگ شاہی خاندانوں کے شاہی مقبرے  بیجنگ کے شمالی نواح میں موجود ہیں۔مینگ شاہی خاندان کی حکمرانی تیرہ سو  اڑسٹھ سے سولہ سو چوالیس تک جبکہ چھینگ شاہی خاندان کی حکمرانی سولہ سو چوالیس سے انیس سو گیارہ تک رہی۔یہ چین کے آخری دو جا گیر دار شاہی خاندان تھے۔مینگ شاہی خاندان کے شاہی  قبرستان میں تیرہ بادشاہوں ، تیئیس  ملکہاؤں اور  ان کے قر یبی رشتہ داروں کی  قبر یں  شامل ہیں۔ادھر چھینگ شاہی خاندان کے شاہی مقبروں میں پانچ بادشاہوں اور چودہ  ملکہاؤں کی قبریں  موجود ہیں۔


شیئر

Related stories