یکم اکتوبر چین کا قومی دن

2018-10-01 09:00:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم اکتوبر چین کا قومی دن

ہر سال یکم اکتوبر چین کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ا س دن کو چین میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔یکم اکتوبر سن 1949  کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا اعلان ہوا۔


چین کا قومی پرچم

یکم اکتوبر چین کا قومی دن

چین کے قومی پرچم کا رنگ شوخ سرخ ہے۔ اس پرچم کے اوپر والے بائیں کونے میں پانچ سنہرے رنگ کے ستارے موجود ہیں۔ بائیں ہاتھ پر موجود پہلا ستارہ دیگر چار ستاروں سے بڑا ہوتا ہے۔ یہ بڑا ستار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ دیگر چار ستارے چین کے لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پرچم کا سرخ رنگ کیمونسٹ انقلاب کی یاد دلاتا ہے جو کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ولولہ انگیز قیادت میں وقوع پزیر ہوا۔ چین کا پرچم کلی طور پر چینی قوم کی جدوجہد سے بھرپور زندگی کی علامت ہے کہ کس طرح چینی قوم نے ہمت اور بہادری سے دشمنوں اور گھس بیٹھیوں کو مار بھگایا اور کس طرح کیمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ولولہ انگیز قیادت میں تمام کٹھن مراحل میں سرخرو ہوئے۔

یکم اکتوبر 1949 میں چین کا قومی پرچم تیان من اسکوائر پر لہرایا گیا۔ یہ وہ مبارک دن تھا جب دنیا پہلی بار عوامی جمہوریہ چین کے نام سے قائم ہونے والے ایک وطن سے متعارف ہوئی۔ چین کا قومی پرچم ژنگ لیئن سونگ نے ڈیزائن کیا تھا۔


چین کا قومی نشان

یکم اکتوبر چین کا قومی دن

چین کا قومی نشان گول مہر نما ہے اس کا رنگ بھی چینی پرچم کی طرح سرخ ہے۔ اس پر موجود پانچ سرخ ستارے قومی پرچم کی طرح ہی ہیں تاہم اس پر موجود گراری کا نشان محنت کشوں کو ظاہر کرتا ہے۔ گندم کے خوشے چین کے دہقانوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ دہقانوں اور مزدوروں کی یہ نمائندہ علامات تمام چینی محنت کشوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

چین کے قومی نشان کا سرخ اور سنہرا رنگ اس بات کی علامت ہے کہ چینی سماج محنت اور لگن کے ساتھ سنہرے مسقبل کی خواہش کر رہا ہے۔ چین پورا بیج اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح چار مئی کی انقلابی  تحریک کے نتیجے میں جمہوری انقلاب برپا ہوا اور عوامی جمہوریہ چین معرض وجود میں آیا۔ چین کے کسان ، مزدور اور محنت کش اس انقلاب کا ہراول دستہ تھے۔


چین کا قومی ترانہ

چین کا قومی ترانہ " مارچ آف والنٹئرز" یعنی رضاکاروں کے مارچ سے موسوم ہے۔  یہ بنیادی طور پر ایک گانا ہے جو  نائی ار اور نیان ہان نے سن 1932 میں کمپوز کیا تھا اور اس گانے کو سن 1935 میں  ایک فلم " چلڈرن آف ٹربل ٹائمز " کے لئے چن لیا گیا۔

اس فلم اور گانے کا مقصد چینی عوام کو جاپانی دراندازی کے خلاف صف آرا کرنا تھا۔ اس انقلابی نغمے کو سن کر لاکھوں چینی نوجوان جاپان کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنی مادر وطن کو آزاد کروا کر دم لیا۔

27 ستمبر سن 1949 میں اس نغمے مارچ آف والینٹیرز کو چین کے عبوری ترانے کے طور پر چنا گیا۔


کیمونسٹ چین کے بانی

یکم اکتوبر چین کا قومی دن

یکم اکتوبر چین کا قومی دن

سن 1949 میں ماو ژی ڈونگ نے کیمونسٹ پارِٹی آف چائنہ کی بنیاد رکھی۔ ماو کو ان کے انتقال سن 1978 تک چین میں ایک مرکزی سیاسی رہنما کی حیثیت حاصل رہی۔ آج بھی چین میں انہیں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

ماو کو چین میں اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ چین کو بیسویں صدی کی اہم قوت بنانے میں ان کے کردار سے کسی کو انکار نہیں۔ ماو کو چین میں کرشماتی شخصیت کی حیثیت حاصل ہے۔


شیئر

Related stories