گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سفارتی میدان میں چین کی کامیابیوں کے حوالے سے جرمنی میں پاکستان کے سابق سفیر سید حسن جاوید کا انٹرویو

2017-09-28 11:01:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کا انعقاد   جلد ہونے جا رہا ہے اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سفارتی میدان میں چین کی   کامیابیوں کے حوالے سے جرمنی میں پاکستان کے سابق سفیر سید حسن جاوید نے چائنا   ریڈیو انٹر نیشنل کی اردو سروس سے خصوصی بات چیت کی۔ 

سید حسن جاوید چین  میں بھی   کئی برسوں تک سفارتی فرائض سر انجام دے چکے ہیں ، بطور ماہرچین پاک تعلقات جانے   جاتے ہیں اور چین کے حوالے سے کئی کتابوں کے مصنف  بھی ہیں۔انہوں نے اپنی بات چیت   میں کہا کہ  گزشتہ پانچ برسوں میں چین نے عالمی و علاقائی تناظر میں سفارتی شعبے   میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس عرصے میں چین کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ   انیشیٹو پیش کیا گیا جو مشترکہ مفاد کی ایک بہترین مثال ہے  دی بیلٹ اینڈ روڈ   انیشیٹو سے خطے میں امن ،استحکام و ترقی کو فروغ ملے گا ۔


شیئر

Related stories