چین جنوبی ایشیا دوستانہ تنظیموں کے سیمینار کا چین میں انعقاد

2017-09-14 16:24:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چین جنوبی ایشیا دوستانہ تنظیموں کے سیمینار کا چین میں انعقاد

چین جنوبی ایشیا دوستانہ تنظیموں کے سیمینار کا چین میں انعقاد

چین جنوبی ایشیا دوستانہ تنظیموں کا   سیمینار چودہ تاریخ کو چین کے شہر چھنگ دو میں منعقد ہوا ۔ پاکستان ، نیپال ، سری   لنکا ، بنگلہ دیش ، بھارت اور  مالدیپ سمیت چھ  جنوبی ایشیائی ممالک کی بیس دوستانہ   تنظیموں اور چین کے مختلف علاقوں سے آنے والے دو سو سے زائد  نمائندوں نے اس سیمنار   میں شرکت کی ۔ 
اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد چین اور صوبہ سی چھوان اور جنوبی   ایشیائی ممالک کے درمیان تبادلوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ اطلاع کے مطابق سیمینار  میں   دی بیلٹ  اینڈ روڈ کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانے اور اس اہم موقع   سے فائدہ اٹھاتے ہوئَے دوستانہ تنظیموں کے کردار پر بحث کی گئی ہے ۔ 
یاد رہے کہ   پچھلے سال صوبہ سی چھوان اور جنوبی ایشیا کے درمیان برآمدات و درآمدات کی کل مالیت   ایک ارب پانچ کروڑ اسی لاکھ امریکی ڈالرز تک جا پہنچی اور تاحال جنوبی ایشیا میں سی   چھوان کے تینتیس صنعتی اداروں نے سرمایہ کاری کی ہے جبکہ سی چھوان میں جنوبی ایشیا    سے آنے والی کمپنیوں کی تعداد اٹھائیس ہے ۔ 

شیئر

Related stories