میڈیا عوام میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے متعلق آ گاہی کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرے۔ چین کے نائب وزیر اعظم

2017-09-22 16:15:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جمعرات کو  چین کے نائب وزیر اعظم یانگ گاولی نے عوام میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے متعلق آ گاہی کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کے کردار پر زور دیا ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک میڈیا فورم کے شرکاء سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ چین مذکورہ انیشیٹو کی شعوری حمایت اور عوامی رائے عامہ کی مضبوطی  کے لیے میڈیا اداروں اور تھنک ٹینکس کے تعاون کو سراہتا ہے۔جناب یانگ نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نتیجہ خیز ثمرات سامنے آ ئے ہیں۔انہوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور دیگر عوام کے مفاد میں مذکورہ انیشیٹو کو  امن ، خوشحالی ، جدت ، تہذیب اور کھلے پن کی ایک راہ گزر بنانے کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر میں اتفاق رائے پر زور دیا۔ میڈیا فورم میں دنیا کے ایک سو چھبیس ممالک اور عالمی تنظیموں سے تین سو زائد نمائندے شریک ہیں۔غیر ملکی نمائندوں نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو تمام فریقین کے مفادات سے مطابقت رکھتا ہے اور کہا کہ میڈیا  ادارے انیشیٹو پر

عمل درآ مد کے  لیے  تبادلوں اور تعاون کی مضبوطی کے تحت ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کو تیا ر ہے۔

شیئر

Related stories