​سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے عوام متحد ہو کر زندگی کو بہتر بنا رہے ہیں

2017-09-28 11:06:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں آیاگ منکن نامی ایک گاؤں ماضی میں ایک پسماندہ گاؤں تھا ،لیکن دو ہزار سولہ میں اس گاؤں کے تمام مکینوں نے کامیابی سے غربت کا خاتمہ کیا۔یہاں عوام کا رہائشی ماحول،آمدورفت اور زندگی کا معیار بڑی حد تک بہتر ہو رہا ہے۔گاؤں کے مکینوں کے مطابق یہ تمام تبدیلیاں اتحاد کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔
آیاگ منکن نامی گاؤں میں کل ایک ہزار ایک سو نوے خاندان اور پانچ ہزار ایک سو پچاس افراد رہتے ہیں۔گاؤں کے رہنے والے روز محمد نے ہماری نامہ نگار کو بتایا کہ دو ہزار چودہ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے ان کے گھر کا دورہ کیا اور وہاں گاؤں کے تمام رہنے والوں سے پرخلوص گفتگو کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ مختلف قومیتوں کے عوام کو مزید متحد ہونا چاہیئے ۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم انار کے بیج کی طرح متحد ہوں گے ،تو ہماری زندگی ضرور بہتر ہوگی۔اس کے بعد گاؤں کے رہنے والے مزید متحد ہو گئے ہیں ۔انہوں نے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر بنایا۔گاؤں کے ایک رہائشی عبدل قیوم روز نے بتایا کہ اس وقت ان کی سالانہ آمدنی پچاس ہزار آر ریم بی بنتی ہے اور اپنی زندگی کی بہتری کے ساتھ ساتھ وہ ہمیشہ آس پاس رہنے والے افراد کی مدد کرتے رہتے ہیں۔مذکورہ علاقے کے مکینوں کے خیال میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور مرکزی  حکومت کی پالیسی سے ان کی زندگی مزید خوشحال ہو چکی ہے۔

شیئر

Related stories