گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چین میں کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ

2017-09-30 15:08:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چین میں کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چین میں کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ

چین کے وزیر زراعت ہان چھانگ بین   نے انتیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کی   روشنی میں آنے والے عرصے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ  دیہی اور زرعی امور سے   متعلق چینی حکومت کی تمام کاروائیوں کا مرکز ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں  چین کے   کسانوں کی آمدنی میں خواطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، دو ہزار  سولہ میں کسانوں کی فی کس   سالانہ آمدنی دو ہزار بارہ کے مقابلے میں سینتالیس اعشاریہ چار فیصد زیادہ ہوئی   ہے۔غریب علاقوں کے کسانوں کی آمدنی کی شرح اضافہ دس فیصد کے معیار پر برقرار رہی۔   ہر سال ملک میں غریب آبادی میں ایک کروڑ تیس لاکھ  کی کمی سامنے آئی ہے۔
جناب   ہان چھانگ بین نے کسانوں کی آمدنی میں مسلسل اضافے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ   زراعت اور  دیہات  ہمیشہ مرکزی چینی حکومت کے بجٹ اخراجات میں مرکزی حیثیت رکھتے   ہیں۔مستقبل میں زرعی مصنوعات کی کوالٹی پر زیادہ زور دیا جائے گا، زرعی پیداوار کے   عمل میں کفایت شعاری اور  ماحول دوست تیکنیکی وسائل کے استعمال کو  فروغ دیا جائے   گا اور  روایتی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
ہان چھانگ بین نے کہا   کہ چینی حکومت پراعتماد ہے کہ سلسلہ وار اقدامات اختیار کرکے چینی کسانوں کی آمدنی   میں مستحکم اضافہ برقرار رکھا جائے گا اور زیادہ کسانوں کو بالخصوص غربت سے چھٹکارا   دلایا جائے گا۔


شیئر

Related stories