چین میں عوامی ہیروز کی یادگار پر پھول پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد

2017-09-30 15:25:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں عوامی ہیروز  کی  یادگار پر پھول پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد

چین میں عوامی ہیروز  کی  یادگار پر پھول پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد

تیس تاریخ کو   شہداء  ہیروز کو  پھول پیش کرنے کی تقریب بیجنگ کے تیانمن سکوائر  میں منعقد   ہوئی۔چین کے  صدر شی جن پھنگ ،وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت چینی رہنماؤں نے اس   تقریب میں شرکت کی۔
پھول پیش کرنے کی تقریب صبح دس بجے  شروع ہوئی۔تقریب   میں شرکاء  نے عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ گایا اور چینی عوام کی آزادی اور   عوامی  جمہوریہ چین کی تعمیر کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے   خاموشی اختیار کی۔ صدر شی جن پھنگ سمیت چینی رہنماؤں اور مختلف  شعبہ ہائے زندگی   سے تعلق رکھنے والے  شہریوں نے  عوامی ہیروز  کی  یادگار  پر خراج عقیدت پیش کیا   ۔
چین نے گزشتہ برسوں میں اپنی  کامیابیو ں سے ان شہداء کے خواب کو پورا کیا   ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین ترقی کے ایک نئے   تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑا ہے۔پورے چین کے عوام چینی رہنماؤں کی قیادت میں چینی   خصوصیات کے  حامل سوشلسٹ نصب العین کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔


شیئر

Related stories