​چین رواں سال اقتصادی و سماجی اہداف کو پورا کرنے کے لئے پرامید ہے

2017-10-10 16:25:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی اعدادو شمار کے بیورو کے سربراہ جی نینگ جے نے دس تاریخ کو پریس   کانفرنس  میں کہا کہ رواں سال چین کی معیشت میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد  اضافے کی   متوقع ترقی کے ہدف کو پورا کرنے میں  کوئی  مشکل نہیں ہے۔ اور اس بات کا بھی امکان   ہے کہ اس ہدف سے بہتر  نتائج مل جائِیں۔ چین کی معیشت کے استحکام  اور اچھے رجحان   میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
جی نینگ جے نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ،   ہمیں روزگار، اشیاء کی قیمت، ماحولیاتی تحفظ  کے حوالےسے بھی  دیکھنا چاہئیے۔ حالیہ   برسوں میں چین  میں  روزگار کی صورتحال بہت اچھی ہے۔ اشیاء کی قیمتیں  متوقع معیار   سے کم ہوئیِں اور ماحولیاتی ماحول کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔ چین  مجموعی طور پر   رواں سال اقتصادی و سماجی اہداف کو پورا کرنے کے لئے پرامید ہے ۔

شیئر

Related stories