چین کے پسماندہ علاقوں میں نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات کو بہتر بنایا گیاہے۔

2017-10-10 17:57:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے نائب وزیر  برائے  نقل و حمل دائی دونگ چھانگ نے نو تاریخ کو بیجنگ میں دو ہزار سترہ غربت کے خاتمے کے قومی فورم کے تحت نقل و حمل کے فورم میں شرکت کی ۔  اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ چینی حکومت نے  غربت کے خاتمے کے لئے نقل و حمل کی تعمیر کے حوالے سے بھرپور کوشش کی اور پسماندہ علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کی ساخت کو بہتر بنایا ہے۔ جس سے لوگوں کی نقل و حمل کی مشکلات کو دور کیا گیا اور بنیادی پبلک سروس کے معیار کو بلند کیا گیا اور حقیقی طور پر غریب علاقوں کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا۔
معلوم ہوا ہے  کہ گزشتہ پانچ برسوں میں وزارت نقل و حمل نے  پسماندہ علاقوں میں روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بڑی کوشش کی اور  پچھتر ہزار کلومیٹرز  طویل قومی  یا صوبائی سڑکوں اور  چار لاکھ چالیس ہزار کلومیٹر دیہی  سڑکوں کی تعمیر کی حمایت کی۔ 

شیئر

Related stories