چین کےہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کی جانب سے حکمرانی کی رپورٹ کا اجراء

2017-10-11 17:43:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn



گیارہ تاریخ کو   چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو  لین زنگ یوئے اع نے اپنا   عہدہ سنبھالنے کے بعد حکمرانی کی پہلی رپورٹ جاری کی ۔رپورٹ میں  معیشت کے فروغ ،   عوامی زندگی کی بہتری ،شہر کی تعمیر اور نوجوانوں کی پالیسی سمیت دیگر شعبے شامل   ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ  نے  مادر وطن کی آغوش میں اپنی واپسی کے بیس   سال میں اپنی خصوصیت  اور برتری کو برقرار رکھا ہے ۔ اس سے  یہ ثابت ہوا ہے کہ ایک   ملک دو نظام ہانگ کانگ میں بخوبی چلتا ہے اور اس کو  عوام کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں   نے کہا کہ ہانگ کانگ سے  محبت کرنے والوں کو ایک ملک دو نظام کے ہانگ کانگ میں   صحیح طور پر نفاذ  کو یقینی بنانا چاہیئے ۔  
ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو نے  کہا   کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے بڑے خلیج کے   علاقے   کی تعمیر نے ہانگ کانگ کی معیشت کے لیے اہم مواقع فراہم کیے ہیں۔انہوں نے   کہا کہ ہانگ کانگ اپنی منفرد برتری اور مرکزی حکومت کی حمایت سے استفادہ  کرتے ہوئے   معیشت و تجارت کو مزید فروغ دے گا۔

شیئر

Related stories