​امریکی فوجی جہاز کی چین کی سمندری حدود میں بغیر اجازت داخلے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔چین۔

2017-10-11 19:18:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn



چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں امریکی فوجی جہاز کی  بغیر  اجازت چین کی  سمندری حدود میں داخلے کے حوالے سے  کہا کہ امریکی فوجی جہاز کا  یہ عمل چین کے قانون اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔یہ  چین کے اقتدار اعلی اور سیکیورٹی کے مفادات کےلیےسنگین عمل  ہے ۔چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
اطلاع کے مطابق دس تاریخ کو امریکہ کا فوجی جہاز چینی حکومت کی اجازت کے  بغیر چین کے شی شا جزائر کی  سمندری حدود میں داخل ہوا۔چین نے فوراً  انتباہ  دے کر  اس جہاز کو باہر نکال دیا۔


شیئر

Related stories