چین ترقی پزیر ممالک میں مسلسل پچیس برس تک سب سےزیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز رہا ہے۔وزراتِ تجارت

2017-10-12 19:30:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فونگ نے بارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین نے مسلسل پچیس سال تک  ترقی پزیر ممالک میں سب سےزیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے  استعمال کا پیمانہ مستحکم  رہا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے استعمال کی کوالٹی بہتر ہوگئی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظامی نظام میں  بنیادی  تبدیلی آئی ہے۔اور غیر ملکی سرمایہ کاروں  کی جانب سے چین کی قومی معیشت کے لئے خدمات  کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔مستقبل میں چین کھلے پن کے شعبوں کو  مزید توسیع دے گا اور کاروبار کو ترجیح دینے ،کاروبار سے فائدہ اٹھانے اور کاروبار کی سلامتی کو یقینی بنانے والے تجارتی ماحول کو  قائم کرے گا۔
اس کے علاوہ ، اس وقت لوہے ،سیمنٹ ، غیر متفرق دھاتیں اور گاڑیوں سمیت انڈسٹری سے متعلق متعدد چینی کاروباری ادارے چین کے باہر پیداواری مراکز  قائم کررہے ہیں۔ اس سے چین کا سازوسامان ،ٹیکنالوجی ،سٹینڈرڈ اور سروس  باہر  منتقل ہوئِی ہے۔مستقبل میں چین کی وزارت تجارت چین کی غیر ممالک میں سرمایہ کاری ، انجنیئرنگ معاہدے اور لیبر تعاون کو فروغ دے گی اور چینی کاروباری اداروں کے عالمی تجارتی میعار کو  بہتر کرے گی۔

شیئر

Related stories