چینی فوج کے اعلیٰ اہلکاروں سے شی جن پھنگ کی ملاقات اور خطاب

2017-10-27 09:50:44
Comment
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو بیجنگ میں چینی فوج کے اعلی  اہلکاروں  سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ معاشرہ نئے عہد میں داخل ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی فوج اور  قومی دفاع کے نصب العین کا نیا باب بھی شروع ہو رہا ہے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی نے نئے عہد میں فوجی قوت کی مضبوطی کی حکمت عملی وضع  کی ہے۔جس کی روشنی میں  فوجی اہلکاروں کو  فوجی دفاعی طاقت اور  فوج کی صلاحیت کی بلندی کے لئے بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ اور  اس مقصد کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینا چاہیے کہ رواں صدی کے وسط تک چینی فوج کو دنیا کی  طاقتور  ترین افواج میں سے ایک بنایا جائے ۔
اس موقع پر جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ  پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں مرکزی فوجی کمیشن کی نئی قیادت منتخب ہوئی ہے۔ یہ پارٹی کا ایک اسٹریٹیجک انتظام ہے۔ انہوں نے مرکزی فوجی کمیشن کے اہلکاروں پر زور دیا کہ ان کے کندھوں پر چینی فوج اور  ملک و قوم کی ترقی کے  تحفظ کی ذمہ داری عائد ہے۔ اس لئے فوج پر پارٹی کی مطلق قیادت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ فوج کے اعلی اہلکاروں کو  پارٹی کی رہنمائی میں اپنی ذمہ داری کو  پوری طرح نبھانا چاہیے ۔

 


شیئر

Related stories