پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

2017-10-27 09:59:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ بلاشبہ نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لیےیہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شی جن پھنگ کا انتخاب چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام کا ان کی متحرک قیادت پر بے پناہ اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں مزید کہا کہ ان کی شی جن پھنگ سے ملاقاتوں میں ہمیشہ دانش ، قیادت کی خوبیوں اور عوامی خدمت کی وژن کے حوالے سے سیکھنے کو ملا ہے ۔ چین پاک اقتصادی راہداری شی جن پھنگ کی پاکستانی عوام سے بے پناہ محبت کا اظہار ہے اور ان کی قیادت میں حقیقی معنوں میں پاکستانی قوم کے لیے" آہنی بھائی " کے جذبے کی عکاسی ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ وہ چین کو ایک مضبوط قوم بنانے کے لیے شی جن پھنگ کے " چینی خواب" سے بے حد متاثر ہیں۔ "سی پیک" اور" دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو " اسی خواب کی کڑیاں ہیں جو دیگر ممالک کو سماجی معاشی ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

 


شیئر

Related stories