چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد

2017-10-28 15:29:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی نو منتخب انیسویں  مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس ستائیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  مستقبل  میں پارٹی کی انیسویں  قومی کانگریس  میں طے پانے والی  اہم حکمت عملی، نظریات، اور فیصلوں کو صحیح انداز میں  سمجھ کر  ان پر عمل کرنا   پارٹی کو درپیش سب سے اہم سیاسی مشن ہے ۔اس کے ساتھ ہی تمام چینی عوام کو مذکورہ نظریات اور  حکمت عملیوں  کو سمجھانا  بھی اشد ضروری ہے تاکہ عوام پارٹی اور  حکومت کی پوری طرح حمایت کر سکیں  اور  ملک و قوم کی ترقی کے نصب العین میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر

Related stories