مختلف ممالک کے سربراہوں اور سیاسی رہنماوں کی شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد

2017-10-28 16:02:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں  میں مختلف ممالک کے قائدین اور  سیاسی رہنماوں نے شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب  ہونے پر  پرخلوص  مبارک باد دی ہے۔
صدر پاکستان  جناب ممنون حسین  نے جناب شی جن پھنگ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ  آپ کی جانب سے  پیش کردہ دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیئٹیو بنی نوع انسان  کو  در پیش مسائل کے حل  کے لئے موئثر طریقہ ثابت ہوا ہے۔ پاکستانی حکومت اور  عوام چینی عوام کے ساتھ  ملکر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے لئے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے رہیںگے۔
وزیر اعظم پاکستان  جناب شاہد خاقان عباسی نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ جناب شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی عوام چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات سے  زیادہ بہتر انداز میں فائدہ اٹھائیںگے ۔ اور  چینی قوم کی  عظیم نشاۃ ثانیہ کا خواب ضرور پورا ہوگا۔
اس کے علاوہ  پاکستان کی سیاسی جماعتوں   نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، بی این پی، قومی وطن پارٹی سمیت دیگر  سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی اپنے اپنے تہنیتی پیغامات میں جناب شی جن پھنگ کو  دل کی گہرائیوں سے  مبارک باد دی۔
پاکستان کے  علاوہ یورپ ، افریقہ، ایشیا ، لاطینی  امریکہ، جنوبی امریکہ سمیت علاقوں کے مختلف ممالک کے سربراہان  اور  سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب  ہونے پر   پر خلوص مبارک باد دی ہے۔

شیئر

Related stories