پاکستان کے سرکاری اہلکاروں ، ٹیکنیشنز اور گریجویٹس کو چینی جامعات میں شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر اوران کی فعالیت سے متعلق تعلیم دی جائے گی
2017-10-31 11:35:13
چینی ادارے " چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن " کی جانب سے ایک سو پاکستانیوں کو چین میں تعلیم کے حصول کے لیے وظائف فراہم کیے جائیں گے۔منصوبے کے تحت پیر کے روز دس پاکستانی افراد پر مشتمل پہلے بیچ نے چین کے صوبہ جیانگ سو کی یونیورسٹی آف نان جنگ میں دو سالہ پوسٹ گریجویٹ کورس کا با قاعدہ آ غاز کر دیا ہے۔ادارے کے چیرمین لو شان نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کے تحت پاکستان کے سرکاری اہلکاروں ، ٹیکنیشنز اور گریجویٹس کو چینی جامعات میں شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر اوران کی فعالیت سے متعلق تعلیم دی جائے گی۔چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے اہلکار چھن شوائی نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری صرف بنیادی تنصیبات کے تحت رابطوں کا منصوبہ نہیں بلکہ اس کے تحت افرادی تبادلوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔