چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھںگ اور ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے درمیان مذاکرات

2017-11-13 13:53:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھںگ  اور ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے درمیان مذاکرات

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھںگ  اور ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے درمیان مذاکرات


چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ناگیون پھو تھرونگ کے درمیان  بارہ تاریخ کو ویت نام کے دارلحکومت ہنوئی میں مذاکرات ہوئے۔ فریقین نے ایک دوسرے کی حاصل کردہ ترقیاتی کامیابیوں کو  بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔فریقین کے درمیان اتفاق پایا گیا کہ  چین اور ویت نام کی روایتی دوستی کا تحفظ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے ہمہ پہلو تزویراتی تعاون کو آگے بڑھایا جائے تاکہ دونوں ملکوں اور دونوں ملکوں کے عوام کے لیےزیادہ حقیقی ثمرات حاصل کیے جا سکیں۔
ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور جناب شی جن پھنگ کو  جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ ویت نام جناب شی جن پھنگ کے دورہ ویت نام کو ایک اہم سنگ میل  قرار دیتا ہے اور یقین ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک اور دونوں پارٹیوں کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
جناب شی جن پھنگ نے ویت نام میں اصلاحات و کھلی پالیسی کے نفاذ کے بعد حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں ویت نام کا مستقبل مزید روشن ہو گا۔
مذاکرات کے موقع پر جناب شی جن پھنگ اور ناگیون پھو تھرونگ نے نئی صورتحال کے پیش نظر چین اور ویت نام کے درمیان ہمہ پہلو  تزویراتی شراکت داری کو گہرائی تک لانے پر اتفاق کیا ۔انہوں نے اتفاق کیا کہ چین اور ویت نام کو  ایک دوسرے سے سیکھتے ہوئے مشترکہ ترقی کرنی چاہیئے، دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ پہلو تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعاون کے تعلقات کی  پائیدار اور صحت مندانہ ترقی کو   آگے بڑھانا چاہیئے اور خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے مثبت خدمات سرانجام دینی چاہیئے۔
مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے رہنماوں کی موجودگی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ اور دو راہداریاں ایک اقتصادی حلقے کی مشترکہ تعمیر کے حوالے سے تعاون کی یادداشت ، پیداواری صلاحیت، توانائی، معیشت و تجارت اور ثقافت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستحط  کیے گئے۔
اسی شام  جناب شی جن پھنگ  کے اعزاز میں ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور ویت نام کے صدر کی جانب سے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں جناب شی جن پھنگ نے خطاب بھی کیا۔ 


شیئر

Related stories