شی جن پھنگ کے اعزاز میں لاؤس کی لاؤعوامی انقلابی جماعت کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدرمملکت کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد

2017-11-14 14:04:58
Comment
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شی جن پھنگ کے اعزاز میں لاؤس کی لاؤعوامی انقلابی جماعت کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدرمملکت  کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد

شی جن پھنگ کے اعزاز میں لاؤس کی لاؤعوامی انقلابی جماعت کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدرمملکت  کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد

تیرہ تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے  جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے اعزاز میں لاؤس کی  لاؤعوامی انقلابی جماعت کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  اور صدرمملکت  بون ہونگ وراچیت کی جانب سے وینٹِانے میں ایک استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب شی نے کہا کہ سات سال بعد لاؤس کے دورے کے دوران انہیں لاؤس میں معاشی ترقی ، سماجی استحکام ، عوام کے درمیان ہم آہنگی اور موثر طرز حکمرانی کے فروغ کے حوالے سے نئی پیش رفت دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی ہے ۔  جناب شی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ چھپن برسوں میں سود مند تعاون اور بہترین دوستانہ تعلقات رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے ٹھوس ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ جناب شی نے مزید کہا کہ چین لاؤس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ ، باہمی سود مند تعاون کو گہرائی تک پہنچانے ، جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک ترقی دینے اور  تزویراتی اہمیت کے حامل چین۔لاؤس ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے لاؤس کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہے۔ لاؤس کے صدر نے اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے دوران حاصل کی جانے والی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

 


شیئر

Related stories