اقوام متحدہ کی جانب سے بون میں منعقد ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی کانفرنس

2017-11-14 15:20:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی جانب سے بون میں منعقد ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی کانفرنس

اقوام متحدہ کی جانب سے بون میں منعقد ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی کانفرنس

تیرہ تاریخ کو بون میں منعقد ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی کانفرنس میں اعلیٰ سطح کی بات چیت شروع ہوئی۔چین کے سرکاری وفد کے سربراہ شیئے جن ہواہ اور جرمنی کی  وزیربرائے تحفظ ماحول  باربرا ہنڈرکس نے اسی دن منعقدہ "جرمنی اور چین میں شہر اور موسمیاتی تحفظ "کے موضوع پر ایک اجلاس میں شرکت کی۔

 شیئے جن ہواہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چین کا اصول واضح ہے کہ نہ صرف موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے والی تحریک کے ذریعے چین کی پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جائے، بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کثیرالجہتی عمل کو بھی آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ چین نے دوہزار بیس اور دوہزار تیس کے اہداف طے کئے ہیں ۔
موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں چین اور جرمنی کے درمیان تعاون کے بہتر تعلقات برقرار  ہیں ۔ شیئے جن ہواہ نے کہا کہ مستقبل میں چین فریقین کے دستخط شدہ ایم او یو کی بنیاد پر فریقین کے تعاون کو فروع دینا چاہتا ہے۔


شیئر

Related stories