شی جن پھنگ کا موجودہ دورہ بہت کامیاب رہا ہے۔چینی وزیر خارجہ

2017-11-14 19:48:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس سے چودہ تاریخ تک چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے ویت نام میں اپیک کی پچیسویں غیررسمی سربراہی کانفرنس  میں شرکت کی اور ویت نام اور لاؤس کا سرکاری دورہ کیا۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جناب شی جن پھنگ کا یہ دورہ بہت کامیاب رہا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ پانچ دنوں میں شی جن پھنگ نے تقریباً چالیس دوطرفہ یا کثیرالطرفہ سرگرمیوں میں شرکت کی اور مختلف حلقوں کی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ جناب شی نے سیاسدان کی حیثیت سے تصورات کی وضاحت کی ،تزویراتی تجاویز پیش کیں ،تعاون کو فروغ دیا اور اتفاق رائے کو جمع کیا ۔وانگ ای نے کہا کہ اس دورے سے چین کی ترقی کے لیے مزید حمایت حاصل ہوئی ہے ،ایشیاوبحرالکاہل کے علاقہ میں تعاون کا مزید روشن مستقبل دکھایا گیا ہے اور چین ویت نام ، چین لاؤس تعلقات میں مزید طاقتور قوت ڈالی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے خیال میں جناب شی کا یہ دورہ چینی سفارت کاری کے نئے آغاز کا  ایک اہم عمل ہے ،نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک زوردار اقدام ہے اور نئے عہد میں شی جن پھنگ کی چین کی خصوصیت کے حامل سوشلسٹ نظریات کی عکاسی ہے۔


شیئر

Related stories