چین کی جانب سے چین -میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر کا تصور پیش کیا گیا

2017-11-20 15:58:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انیس تاریخ کو میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ای  اور میانمار کی ریاستی مشیر اور وزیرخارجہ آنگ سان سوچی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس  میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نےچین -میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر کا تصور پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میانمار کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں اہم ساتھی کی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور میانمار کے درمیان ہمہ پہلو اسٹرٹیجک تعاون  کے ساتھی کے  تعلقات کو مضبوط بنانے اور ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لانے کے لئے چین کی جانب سے چین میانمار اقتصادی رہداری کی تعمیر کا تصور پیش کیا گیا۔وانگ ای نے کہا کہ چین میانمار کے ساتھ مل کر قومی ترقی کی منصوبہ بندی اور  مانگ  کے مطابق اقتصادی راہداری کی تعمیر پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین- میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر اہم پروگراموں کے باہمی رابطے اور باہمی فروع اور میانمار کے مختلف علاقوں کی متوازن ترقی کے لئے مفید ہوگی۔
میانمار کی ریاستی مشیر اور وزیرخارجہ آنگ سان سوچی نے اس تصور کو سراہتے ہوئے کہا کہ میانمار اور چین کے درمیان تعاون نہ صرف میانمار میں امن و استحکام کے قیام کے لئے مفید ہوگا بلکہ میانمار کی ترقی کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔
آنگ سان سو چی کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران چینی وزیرخارجہ نے میانمار میں پرامن عمل کی حمایت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ چین میانمار کے ساتھ مل کر چین-میانمار سفارت اور دفاع کے ٹو پلس ٹو مشاورت سمیت دیگر طریقہ کار سے فائدہ اٹھا کر شمالی میانمار کی صورتحال پر کنڑول اور سرحدی علاقے میں استحکام کے تحفظ کے لئے رابطہ برقرار رکھتے ہوئے تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
شمالی میانمار کی راکھین ریاست کے مسئلہ کے حوالے سے چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے چین کے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اور بنگلہ دیش کو مشاورت کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرنا چاہیئے۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونس کو دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرنی اور حمایت کرنی چاہیئے اور دونوں ملکوں کی مشاورت کے لئے سازگار ماحول بنانا چاہیئے۔
میانمار کی ریاستی مشیر اور وزیرخارجہ آنگ سان سوچی نے راکھین ریاست کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے چین کی پیش کردہ تجویز پر اتفاق کیا۔انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ مشاورت کے ذریعے متعلقہ مسئلہ کو حل کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔
معلوم ہوا  ہے کہ چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے اسی دن میانمار کے صدر یو تین کیو اور میانمار کی فوج کے چیف کمانڈر مون اینگ ہلنگ سے بھی ملاقات کی۔وہ بیس سے بائیس تارِیخ  تک نیپیڈو میں منعقد ہونے والی ایشیا اور یورپ کے وزرائے خارجہ کی تیرہویں کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

شیئر

Related stories