بنگلہ دیش اور میانمار باہمی مشاورت سے روہنگیا ایشو کو حل کریں۔چینی وزیر خارجہ

2017-11-20 16:10:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بنگلہ دیش کے  دورے پر گئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اٹھارہ تاریخ کو صحافیوں کو انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں انہوں نے میانمار کی راکھائن ریاست میں درپیش  روہنگیا کے مسئلے پر چین کے موقف پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور میانمار  چین کے قریبی  ہمسائے  اور اچھے دوست  ہیں۔ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے  کہ اس مسئلے سے بنگلہ دیش اور میانمار  کو  دو طرفہ طریقے سے نمٹنا چاہیے۔کیونکہ صرف اس مسئلے سے متعلق فریقین کے لیے قابلِ قبول معاہدے  کی صورت میں ہی  اس مسئلے کو حقیقی طور پر حل کیا جاسکے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کو بنگلہ دیش اور میانمار  کے درمیان دو طرفہ مشاورت کو فروغ دینے کے لئے  ساز گار ماحول فراہم کرنا چاہیئے۔ہمین یقین ہے کہ عالمی برادری کی حمایت اور مدد سے  بنگلہ دیش اور میانمار  مشاورت کے ذریعے صورتحال کو  سازگار بناکر اس مسئلے کو حل کر لیں گے۔اگر فریقین کو  ضرورت ہوئی  تو چین مزید زیادہ امداد اور سہولتیں فراہم کرنے پر تیارہے۔

شیئر

Related stories