آن سان سوکی اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات

2017-11-20 16:14:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

میانمار کے  دورے پر گئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے انیس تاریخ کو  نیپیتھاو  میں میانمار کی قومی امور کی مشیر محترمہ آن سان سوکی سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر  جناب وانگ ای نے کہا کہ چین میانمار میں قومی مفاہمت کے عمل میں حاصل شدہ پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہےاور  امید کرتا ہے کہ متعلقہ فریق ملک کے وفاقی آئین کی روشنی میں  قومی یکجہتی اور  علاقائی خود مختاری  کے بارے میں سمجھوتہ طے کریںگے ۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین میانمار کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا اہم ساتھی سمجھتا ہے۔چین میانمار کے قومی ترقیاتی منصوبے اور  حقیقی ضروریات کے پیش نظر چین میانمار  اقتصادی راہداری کی تعمیر کا منصوبہ  طے کرنے پر تیار ہے تاکہ خطے کے علاقائی تعاون اور  میانمار کی  متوازن ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
میانمار  کی ریاست راکھائن  کے فسادات کا ذکر کرتے ہوئے جناب وانگ ای نے کہا کہ چینی حکومت کی تجویز  ہے  کہ تین مرحلوں میں اس مسئلے کو حل کیا جائے  پہلا، فائربندی کا نفاذ ، دوسرا، بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا فارمولا  طے کرنا اور اس پر عملدرآمد   اور  تیسرا عالمی برادری کی طرف سے ریاست راکھائن  میں غربت کے خاتمے کے لئے زیادہ مالی و مالیاتی امداد  کی فراہمی  تاکہ ترقی کے ذریعے قیام امن کا مقصد پورا کیا جا سکے۔
اس موقع پر  محترمہ آن سان سوکی نے  دونوں ملکوں کی روایتی دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  میانمار  دونوں ملکوں کی اقتصادی راہداری کی تعمیر کے حوالے سے چین کی تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں باہمی  تعاون کو نئی بلندی تک پہنچایا جا سکے۔
ملاقات کے بعد محترمہ آن سان سوکی اور  وانگ ای نے باہمی تعاون کے سمجھوتوں کے تبادلے اور  چینی ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

شیئر

Related stories