چین اور پاکستان نے چشمہ جوہری پاور پلانٹ کے سی ۵ پروگرام کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

2017-11-22 14:28:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اور پاکستان نے چشمہ جوہری پاور پلانٹ کے سی ۵ پروگرام کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر  دستخط  کر دئیے

چین اور پاکستان نے چشمہ جوہری پاور پلانٹ کے سی ۵ پروگرام کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر  دستخط  کر دئیے

چین کی قومی جوہری کارپوریشن نے بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق اکیس تاریخ کو کارپوریشن کے چئیرمین وانگ شو جو اور پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ محمد نعیم نے چشمہ جوہری پاور پلانٹ کے سی ۵ پروگرام کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئیے ہیں ۔معاہدے کے مطابق چین کی قومی جوہری کارپوریش پاکستان کے چشمہ جوہری پاور پلانٹ میں ایک یونٹ تیار  کرے گی جس کی بجلی  پیدا کرنے کی کل صلاحیت  دس لاکھ کلو واٹ تک ہو گی۔چین کی قومی جوہری کارپوریش کے مطابق اس وقت تک کارپوریش اور پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے ساتھ تعاون کر کے تعمیر کرنے والے جوہری پروگراموں کے نصب کی کل صلاحیت  چھیالیس لاکھ تیس ہزار کلوواٹس تک پہنچ گئی ہے  ، حس سے پاکستان میں بجلی کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے ، قومی معیشت کی ترقی  اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد ملے گی ۔ 

شیئر

Related stories