چین نےپاکستان کے پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے بجلی کی باقاعدہ پیداوار پر مسرت کا اظہار کیا ہے
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شانگ نے چار تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی تعاون کا اہم منصوبہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے بجلی کی با قاعدہ پیداوار پر مسرت کا اظہار کرتا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کرتا ہے کہ اس منصوبے کی بدولت پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی جس سے پاکستانی عوام کے لیے ثمرات حاصل کیے جا سکیں گے ۔
ترجمان نے کہا کہ پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ چین پاک اقتصادی راہداری کے ڈھانچے کے تحت پہلا منصوبہ ہے جس میں تیسرے فریق کی بھی شمولیت ہے۔اس سے ظاہر ہوتا کہ چین پاک اقتصادی راہداری ایک کھلے پن کا حامل انیشیٹو ہے۔چین پاکستان کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کے تحت مزید ممالک کی اقتصادی راہداری میں شمولیت کے امکانات پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔