پانچویں جنوبی ایشیا ایکسپو اگلے سال جون میں کیون منگ میں منعقد ہو گی

2017-12-12 19:04:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 پانچویں جنوبی ایشیا ایکسپو  اگلے سال جون میں کنمنگ  میں منعقد ہو گی

 پانچویں جنوبی ایشیا ایکسپو  اگلے سال جون میں کنمنگ  میں منعقد ہو گی

 پانچویں جنوبی ایشیا ایکسپو  اگلے سال جون میں کنمنگ  میں منعقد ہو گی

 پانچویں جنوبی ایشیا ایکسپو  اگلے سال جون میں کنمنگ  میں منعقد ہو گی

پانچویں جنوبی ایشیا ایکسپو اور کیون منگ  کے  پچیسویں  بیرونی تجارتی میلے  کا تشہیری   اجلاس بارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد  ہوا۔صوبہ یو نان کے نائب سربراہ چھن شون نے   اجلاس میں ان ایونٹس کی تیاری کے بارے میں  آگاہ کیا اور نامہ نگاروں کے سوالات کے   جوابات دیئے۔
انہوں نے بتایا کہ  پانچویں  جنوبی ایشیا ایکسپو اور  کیون منگ کا   پچیسواں بیرونی تجارتی میلہ بارہ سے اٹھارہ جون دو ہزار اٹھارہ  تک چین کے صوبہ یون   نان کے صدر مقام کیون منگ میں منعقد ہو گا۔
موجودہ ایکسپو کا موضوع "دی بیلٹ اینڈ   روڈ  میں شمولیت، تعاون اور  مشترکہ خوشحالی کا  فروغ" ہو گا۔اطلاع کے مطابق ایونٹ   کےد وران چین جنوبی ایشیا کمرشل فورم، چین جنوب مشرقی ایشیا کمرشل فورم، چین ،   جنوبی ایشیا اور  جنوب مشرقی ایشیا کے تھنک ٹینک کا فورم ، دریائے میگون  کے طاس کی   اقتصادی راہداری  کی تشہیری سرگرمیوں سمیت   دیگر  سرگرمیاں منعقد کی   جائینگی۔
اجلاس میں شریک چین میں تعینات  پاکستان، بنگلہ دیش، مالدیپ اور  سری   لنکا سمیت  دیگر ممالک کے سفیروں  نے اپنے اپنے خطاب میں صوبہ یون نان اور  موجودہ   ایکسپو اور  میلے کے لئے اپنی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر

Related stories