بارہویں عالمی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کانفرنس کا چین میں انعقاد

2017-12-13 16:15:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 بارہ تاریخ کو  عالمی  بارہویں کنفیوشس  انسٹی ٹیوٹ کانفرنس  چین کے شہر  شی آن   میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کا موضوع " تعاون اور ایجادات کے ذریعے انسانیت کے ہم نصیب   معاشرے کی تعمیر کے لئے خدمات کی انجام دہی" ہے۔
اطلاع کے مطابق کنفیوشس  انسٹی   ٹیوٹ ہیڈکوارٹر کے قیام کے تیرہ سالوں میں دنیا بھر میں ایک سو چھیالیس ممالک اور    ریجنز  میں پانچ سو پچیس کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور ایک ہزار ایک سو تیرہ کنفیوشس کلاس   روم قائم ہوئے ہیں۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں زیرِ تعلیم طلباء کی تعداد نوے لاکھ سے   تجاوز کرچکی  ہے۔چین اور  بیرونی ممالک کی مشترکہ کوششوں  سے  کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ   نے چینی عوام اور غیر ملکی عوام کے درمیان  دوستی میں اضافے اور چینی اور غیر ملکی   ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لئے مثبت خدمات سرانجام دی ہیں۔
چین کی نائب وزیر   اعظم اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈکوارٹر کی کونسل کی چیئر پرسن محترمہ لیو یان   دونگ نے موجودہ کانفرنس میں کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کو زبان  اور تہذیب کے باہمی   تبادلے کے پلیٹ فارم کے طور پر  چین اور بیرونی ممالک کے درمیان  کردار ادا کرنا   چاہیئے۔انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے نئی خدمات  سر انجام دینی چاہیے۔

شیئر

Related stories