عالمی برادری کو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ

2018-01-02 19:31:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شوان نےدو تاریخ کو بیجنگ میں کہاکہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے بڑی کوششیں کی ہیں اور قربانیاں دی  ہیں۔  عالمی برادری کو  پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔ 
یہ بات چینی ترجمان نے امریکی حکومت کے ایک حالیہ  بیان کے حوالے سے کہی ہے۔  امریکہ نے کہا ہے کہ  گزشتہ پندرہ سالوں میں پاکستان کے لئے امریکی امداد احمقانہ ہے اور اس کے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔ اس لئے امریکہ  نے پاکستان کے لئے امداد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کا چاروں موسموں کے تزویراتی تعاون کا ساتھی ملک ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیتا رہیگا۔

شیئر

Related stories