چین کے صدر شی جن پھنگ اور شمالی یورپ اور بحیرہ بالٹک کی ریاستوں کے پارلیمانی اسپیکرز کے وفد کے مابین ملاقات

2018-01-11 10:51:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو بیجنگ میں شمالی یورپ اور  بحیرہ بالٹک کے  ریاستوں کے پارلیمانی اسپیکرز کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد میں فن لینڈ، ناروے، آئس لینڈ، ایسٹونیا ، لٹویا  ، لتھوانیا  اور  سویڈن کے پارلیمانی رہنما شامل ہیں۔
 اس  موقع پر چین کے صدر نے  کہا کہ  شمالی یورپ اور بحیرہ بالٹک کی ریاستوں کے پارلیمانی  اسپیکرز  کے وفد کا دورہ چین  فریقین  کے درمیان اعلی سطحی  تبادلے کا ایک نیا انداز ہے۔ یہ دورہ  چین اور  متعلقہ ممالک  کے درمیان  سیاسی اعتماد اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے تیز رفتار ترقی کے راستے پر گامزن ہو نے کا اظہار ہے۔انہوں نے  وفد کے ارکان  کو چین کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کی نئی صورتحال اور  نئی خارجہ پالیسیوں  کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 
اس موقع  پر وفد کے ارکان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے انعقاد پر مبارک باد دی ۔  وفد کے اراکین کا  کہنا تھا کہ  چین نے اقتصادی ترقی، عوامی فلاح و بہبود، غربت کے خاتمے اور  تحفظِ ماحول سمیت دیگر  شعبوں میں تاریخی نوعیت کی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ شمالی یورپ اور  بحیرہ بالٹک کے ممالک چین کے ساتھ  دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور  چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تیار ہیں۔

شیئر

Related stories