چین کے صدر شی جن پھنگ اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان ملاقات

2018-01-12 10:28:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان ملاقات

 صدر شی جن پھنگ نے  ڈیوڈ کیمرون کی بطور  وزیراعظم  باہمی تعلقات  کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چین اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کا قریبی رابطہ برقرار ہے۔ باہمی استفادے پر مبنی  تعاون مسلسل گہرا  اور  عوامی  اور ثقافتی  تبادلے روزبروز بڑھ رہے ہیں۔اس سے  دونوں ممالک کے عوام کو  حقیقی فوائد پہنچے ہیں۔چین برطانیہ کےساتھ مشاورت ،تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
 سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دی بیلٹ ایند روڈ انیشیٹو سے برطانیہ اور چین کو تعاون کے نئے مواقع  دستیاب ہو ں گے۔ انہوں نے باہمی  تعلقات کے مستقبل کے حوالےسے امید  کا اظہار کیا۔ ڈیوڈ کیمرون  برطانیہ اور چین کے مابین باہمی افہام و تفہیم  ،میل جول اور تعاون کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ 

شیئر

Related stories