چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیک ہن سین کے درمیان ملاقات

2018-01-12 10:34:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیک ہن سین کے درمیان ملاقات

مقامی وقت کے مطابق گیارہ تاریخ کو چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے پینیم پوہ میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیک ہن سین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین باہمی  سفارتی تعلقات کے قیام کے ساٹھویں سال کے موقع پر کمبوڈیا کے ساتھ مل کر چین - کمبوڈیا اسٹر ٹیجک  ہم نصیب معاشرے  کی مشترکہ  تعمیر کرنا چاہتا ہے۔
لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کےساتھ اعلی سطح کے میل جول کو مسلسل برقرار رکھنا ،مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرائی تک پہنچانا ،  باہمی عوامی  اور ثقافتی  تبادلوں  میں اضافہ  اور کمبوڈیا کی اقتصادی ترقی خاص طور پر عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ممکنہ حد تک امداد فراہم کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے موقع پر پیداواری صلاحیت اور سرمایہ کار انہ تعاون سے متعلق اہم منصوبوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  باہمی  سفارتی تعلقات کے قیام کے ساٹھویں برس کی سرگرمیوں کو بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔ 
 وزیراعظم لی کھ چھِانگ نے  کہا کہ  چین کمبوڈیا کے ساتھ لنکاگ-میکانگ تعاون کے نظام اور چین- آسیان تعاون کے ڈھانچے کے تحت رابطوں اور مشاورت کو مضبوط بنانا چاہتا ہے،تاکہ ریجن کی ترقی و خوشحالی کے لئے خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
کمبوڈیا کے وزیر اعظم  سمڈیک  ہن سین نے باہمی سفارتی تعلقات کے قیام کے ساٹھویں برس کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ کے دورہ کمبوڈیا کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ باہمی  جامع اسٹرٹیجک ساتھی  تعلقات اور لنکاگ-میکانگ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔کمبوڈیا چین کی جانب سے طویل عرصے سے جاری  غیر متزلزل حمایت اور امداد کا شکریہ ادا کرتا ہے۔  کمبوڈیا ، چین کے   بنیادی مفادات سے متعلق  امور  پر چین کے موقف کی غیر متزلزل  حمایت کرتا ہے۔

شیئر

Related stories