سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا کل رکنی اجلاس رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا

2018-01-12 16:36:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس جمعے کے روز بیجنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ  سی پی سی  کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا کل رکنی اجلاس رواں ماہ کی اٹھارہ اور انیس  تاریخ کو بیجنگ میں منعقد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں آئین کے ایک حصے میں ترمیم کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی جسے بعد میں ایک  محدود دائرہ کار کے تحت حاصل کی جانے والی رائے اور تجاویز کی روشنی میں ترمیم کے بعد  انیسویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے کل رکنی اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ 

اجلاس میں کہا گیا  کہ آئین کے ایک حصے میں ترمیم نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیر  کے فروغ ، قانون کے مطابق  حکمرانی اور قومی انتظام و انصرام کے نظام کو بہتر بنانے  کے لئے ایک اہم فیصلہ ہے ۔


شیئر

Related stories