چین میں بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کو چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے۔ چینی وزارت خارجہ

2018-01-12 17:35:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے جمعہ کے روز بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  چین بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم ان اداروں اور کمپنیوں کو چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے ، چین کے قانون پر عمل پیرا رہنا چاہئے اور  چینی عوام  کے  قومی جذبات کا احترام کرنا چاہئے ۔ یہ تمام بیرونی صنعتی و کاروباری اداروں کی چین میں کاروباری سرگرمیوں اور چین کے ساتھ تعاون کی بنیاد ہے ۔

یاد رہے کہ منگل کے روز بیرونی ادارے میریٹ گروپ نے اپنے چینی اراکین کو  میل کے زریعے بھیجے جانے والے سوالنامہ میں ایک سوال آپ کا تعلق کس ملک سے ہے ؟ شامل کیا ہے جبکہ جواب کے انتخاب میں ہانگ کانگ ، مکاو ، تائیوان اور تبت کو بطور ریاستیں  فہرست میں شامل کیا ۔اگرچہ ادارے کی جانب سے دو مرتبہ معافی مانگتے ہوئے مذکورہ سوالنامے کو  بدھ کے روز منسوخ کر دیا گیا  مگر  مذکورہ اقدام سے چین کے ایک حساس معاملے کو چھیڑا گیا ہے۔


شیئر

Related stories