دو ہزار سترہ میں چین کی جی ڈی پی میں اضافے کی شرح چھ اعشاریہ نو فیصد رہی

2018-01-19 11:27:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی شماریات بیورو کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق   دو ہزار سترہ میں چین کی جی ڈی پی کی مجموعی مالیت ایک سو بیس کھرب امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں چھ اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے ۔ مذکورہ بیورو کے سربراہ نینگ جی جئے نے کہا کہ چینی معیشت کی مستحکم اور پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ  عالمگیر  معاشی ترقی میں بھی چینی معیشت کے کردار میں اضافہ ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین کی برآمدات میں دس  اعشاریہ آٹھ فیصد  کا اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں اضافے کی شرح تقریباً بیس فیصد تک جا پہنچی ہے ۔مذکورہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی ترقی سے چینی عوام بھی مستفید ہوئے ہیں اور   عالمی معیشت کی ترقی میں بھی چین کا کردار بڑھ  گیا ہے ۔

نینگ جی جئے نے مزید کہا کہ نئِی اور جدید ٹیکنالوجی اور تخلیق سے چین کی معاشی ترقی میں انتہائِی معاونت ملی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت چین کی معیشت کا بنیادی پہلو بہتر ہے اور ساختی ترتیب نو میں بھی بہتری آتی جا رہی ہے جس کے  نتیجے میں اعلی معیار اور کارکردگی کی حامل معیشت سامنے آے  گی ۔

معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ چینی عوام کا معیار زندگی بھی مسلسل بہتر  ہو رہا ہے ۔ گزشتہ سال عوام کی آمدنی میں سات اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا اور روز گار کے نئَے مواقعوں میں ایک کروڑ تیس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ۔


شیئر

Related stories