بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے مشترکہ سیکیورٹی کی تشکیل ہونی چاہیئے،چینی مندوب

2018-01-19 16:21:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے مشترکہ سیکیورٹی کی تشکیل ہونی چاہیئے،چینی مندوب

بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے مشترکہ سیکیورٹی کی تشکیل ہونی چاہیئے،چینی مندوب


سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں مقیم چین کے قائم مقام مندوب وو ہائی تھاؤ نے اٹھارہ تاریخ کو سلامتی کونسل کی جانب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں  کی روک تھام کے حوالے سے ایک مباحثےمیں کہا کہ بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی روک تھام  کے لیے مشترکہ سیکیورٹی کی پالیسی  برقرار رکھنا چاہیئے ۔سیاسی اور سفارتی ذریعے سے مسائل کا پرامن حل نکالاجانا چاہیئے۔
جزیرہ نما کوریا اور ایران کے ایٹمی مسائل کے حوالے سے وو ہائی تھاؤ نے کہا کہ اس وقت جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں مثبت  تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔مختلف ملکوں کو مذاکرات کی بحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے۔ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق سمجھوتہ مشکل سے طے پایا ہے ۔مختلف فریقین  کو دوراندیشی اور جامع طور پر اختلافات پر  قابو پاتے ہوئے سمجھوتے پر مکمل طور پر عمل کرنا چاہیئے۔
وو ہائی تھاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ چین بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور اس ضمن میں تمام عالمی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے مکمل نظام بنایا ہے اور اس پر موثر طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories