دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔چینی مندوب

2018-01-20 16:23:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل وفد کے چارج ڈی افئیرز  وو ہائی تھاؤ نے انیس تاریخ کو زور دیتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  اور دیگر ریجیز  کے اقتصادی و تجارتی تعاون کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیا کے علاقے کی اقتصادی اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
اسی دن منعقدہ افغان مسئلے پر سلامتی کونسل کی اوپن  وزارتی  کانفرنس میں وو ہائی تھاؤ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان سے متعلق امدادی وعدوں کو پورا کرنا چاہیئے۔افغانستان کی  اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کی جانی چاہیئے۔سلامتی کونسل  اور  جنرل اسمبلی کی  متعلقہ قراردادوں کے مطابق مختلف فریقوں کو باہمی تعاون اور مشترکہ تعاون کے تحت  انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنی چاہیئے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور دیگر ریجنز  کے اقتصادی و تجارتی تعاون کے ذریعے افغانستان اور وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیئے۔

شیئر

Related stories