امریکہ موجودہ دنیا اور چین-امریکہ تعلقات کو معروضی اور دانشمندانہ انداز میں دیکھے ۔ترجمان چینی سفارت خانہ

2018-01-20 16:26:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ میں  چینی سفارت خانے کے ترجمان نے انیس تاریخ کو کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسی دن جاری کردہ دفاعی حکمت عملی کی رپورٹ میں چین سے متعلق معاملات کا ذکر کیا گیاہے۔چین کو امید ہے کہ امریکہ عالمی  رجحانات اور عوام کی خواہشات کے مطابق معروضی اور دانشمندانہ  انداز میں  موجودہ دنیا اور چین - امریکہ تعلقات کو دیکھے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ دونوں  دنیا کے امن و استحکام کے تحفظ اور  عالمی ترقی و خوشحالی کے فروغ کے حوالے سے  اہم ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور وسیع پیمانے پر  مفادات شئیر کرتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ امریکہ عالمی  رجحانات اور عوام کی خواہشات کے مطابق معروضی  اور دانشمندانہ انداز میں  موجودہ دنیا اور چین - امریکہ تعلقات کو دیکھے گا۔امریکہ چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرے تاکہ چین - امریکہ تعلقات کی صحتمندانہ اور مستحکم ترقی کاتحفظ کیا جاسکے۔یہ دونوں ممالک کے عوام اور دنیا بھر میں مختلف ممالک کے عوام کے مفادات سے ہم آہنگ  درست  انتخاب ہے۔

شیئر

Related stories