آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

2018-01-20 17:09:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے حال ہی میں  ایک خصوصی اجلاس  منعقد کیا۔   اجلاس میں آ ئینی  ترمیم کے بارے میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے کے حوالے سے    سیاسی جماعتوں  اور  شخصیات کی رائے طلب کی گئی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی   کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
شرکاء  نے چینی کمیونسٹ   پارٹی کے مذکورہ فیصلے کی حمایت کی ۔اور  موجودہ آئینی ترمیم کے لئے مرتب شدہ اصولوں   کو سراہا۔ انہوں نے آئین  پر صحیح معنوں میں عمل درآمد، آئین کے وقار کے تحفظ اور    ملک میں قانون کی حکمرانی سمیت دیگر  امور پر اپنی رائے اور  تجاویز پیش   کیں۔
جناب شی جن پھنگ نے یہ آراء اور تجاویز   سننے کے بعد کہا کہ   آئین عوام   ہی کا آئین ہے۔ اس لئے آئینی ترمیم کے لئے عوام کی رائے طلب کرنا لازمی ہے۔آئین ملک   کا بنیادی قانون ہے۔ آئینی ترمیم  قانون سازی کے عمل کا اہم واقعہ ہے۔ اس لئے یہ   فیصلہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے  احتیاط  سے کیا ہے تاکہ  آئین میں  عوام کے خیالات کی   بہتر انداز میں عکاسی  کی جائے ، چینی  خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کے فوائد کا   پورا مظاہر ہ کیا جا سکے۔

شیئر

Related stories