جشن بہار سے قبل چینی صدر شی جن پھنگ کی صوبہ سی چھوان میں تعینات فوجی دستوں کے اہلکاروں سے ملاقات

2018-02-12 19:54:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے روایتی تہوار جشن بہار سے قبل چین کے صدر مملکت و،مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے حالیہ دنوں میں جنوبی صوبہ سی چھوان  جہاں فوجی اڈہ قائم ہے وہاں انہوں نے فوجی دستوں کے اہلکاروں اور  سپاہیوں سے ملاقات کی اور ان کو جشن بہار کی مبارک باد دی۔
یہ فوجی اڈہ  لانچنگ مرکز ہے۔جناب شی جن پھنگ نے لاچنگ مرکز کا معائنہ کیا اور فوجی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور انہیں جشن بہار کی مبارکباد بھی دی۔جناب شی جن پھنگ نے فوجی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ نئے عہد میں چینی فوج کی ترقی اور چین کے خلا بازی کے نصب العین کے لیے بہتر خدمات سر انجام دیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق اسی مہینے کی بارہ تاریخ کو اسی لاچنگ مرکز سےچین کے خو د تیار کردہ بیدونامی نیویکیشن نظام کے لیےدو سیارے خلا میں بھیجے ۔

شیئر

Related stories